معجم صغیر للطبرانی - حدیث 619

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْنٍ السِّيرَافِيُّ، بِالْبَصْرَةِ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: حَدِّثْنَا شَيْئًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((مَا بَيْنَ السُّرَّةِ وَالرُّكْبَةِ عَوْرَةٌ))

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 619

لباس كا بيان باب سیّدنا محمد بن علی بن الحسین نے عبداللہ بن جعفر سے کہا ہمیں کوئی حدیث سنائیں جو آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو انہوں نے کہا میں نے آپ سے سنا آپ فرما رہے تھے: ’’ناف اور گھٹنے کے درمیان پردہ ہے۔‘‘
تشریح : (۱) مرد کا ستر ناف سے لے کر گھٹنوں تک ہے اور جسم کا یہ حصہ نمایاں کرنا اور ننگا کرنا جائز نہیں۔ (۲) کھلاڑیوں کا نیکریں پہن کر کھیلنا اور پہلوانوں کا معمولی لباس پہن کر اکھاڑے میں کشتی کرنا ناجائز اور شریعت کے خلاف ہے۔
تخریج : کنز العمال، رقم : ۱۹۱۰۱۔ نصب الرایة: ۱؍۲۳۹۔ (۱) مرد کا ستر ناف سے لے کر گھٹنوں تک ہے اور جسم کا یہ حصہ نمایاں کرنا اور ننگا کرنا جائز نہیں۔ (۲) کھلاڑیوں کا نیکریں پہن کر کھیلنا اور پہلوانوں کا معمولی لباس پہن کر اکھاڑے میں کشتی کرنا ناجائز اور شریعت کے خلاف ہے۔