معجم صغیر للطبرانی - حدیث 614

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقَرَاطِيسِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ الْآدَمَيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِلَالٍ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا رِيَاحُ بْنُ عَمْرٍو الْقَيْسِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ السِّخْتِيَانِيِّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ جَرَّ ثِيَابَهُ مِنَ الْخَيْلَاءِ لَمْ يَنْظُرِ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ رِيَاحٍ إِلَّا مُحَمَّدٌ تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 614

لباس كا بيان باب سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص تکبر سے اپنا کپڑا گھسیٹتا ہے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نظر رحمت نہیں فرمائے گا۔‘‘
تشریح : (۱) مردوں کے لیے شلوار اور تہبند ٹخنوں کے نیچے لٹکانا حرام ہے اور کپڑا لٹکانا ہی تکبر کی علامت ہے۔ لہٰذا بعض لوگوں کا یہ حیلہ پیش کرنا کہ ہم تکبر کے بغیر کپڑا لٹکاتے ہیں باطل اور احادیث نبویہ سے متصادم ہے۔ (۲) جس مرد کی شلوار یا کپڑا ٹخنوں سے نیچے ہوا روز قیامت وہ نظر رحمت سے محروم ہوگا۔
تخریج : بخاري، کتاب اللباس، باب من جرثوبه من الخیلاء، رقم : ۵۷۸۸۔ مسلم، کتاب اللباس،باب تحریم جر الثوب، رقم : ۲۰۸۵۔ سنن نسائي، رقم: ۵۳۲۷۔ (۱) مردوں کے لیے شلوار اور تہبند ٹخنوں کے نیچے لٹکانا حرام ہے اور کپڑا لٹکانا ہی تکبر کی علامت ہے۔ لہٰذا بعض لوگوں کا یہ حیلہ پیش کرنا کہ ہم تکبر کے بغیر کپڑا لٹکاتے ہیں باطل اور احادیث نبویہ سے متصادم ہے۔ (۲) جس مرد کی شلوار یا کپڑا ٹخنوں سے نیچے ہوا روز قیامت وہ نظر رحمت سے محروم ہوگا۔