معجم صغیر للطبرانی - حدیث 612

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْفَقِيهُ الضَّرِيرُ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُؤَدِّبُ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ جَرِيرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدَيْهِ (يَدِهِ) صُرَّتَانِ إِحْدَاهُمَا مِنْ ذَهَبٍ وَالْأُخْرَى مِنْ حَرِيرٍ فَقَالَ: ((هَذَانِ حَرَامٌ عَلَى الذُّكُورِ مِنْ أُمَّتِي حَلَالٌ لِلْإِنَاثِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ جَرِيرٍ الْبَجَلِيُّ الْكُوفِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 612

لباس كا بيان باب سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ کے پاس دو تھیلیاں تھیں ایک میں سونا اور ایک میں ریشم تھا آپ نے فرمایا: ’’یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں پر حرام اور عورتوں کے لیے حلال ہیں۔‘‘
تشریح : (۱) عورتوں اور مردوں کے لباس میں فرق ہے۔ (۲) ریشم کا لباس مردوں کے لیے حرام جبکہ عورتوں کے لیے حلال ہے۔ (۳) زیب و زینت کے لیے عورتیں سونے کے زیوارات استعمال کر سکتی ہیں جبکہ یہ زیورات مردوں کے لیے ممنوع اور حرام ہیں۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب اللباس، باب فی الحریر للنساء، رقم : ۴۰۵۷ قال الشیخ الالباني صحیح۔ سنن ترمذي، رقم : ۱۷۲۰۔ مجمع الزوائد: ۵؍۱۴۳۔ (۱) عورتوں اور مردوں کے لباس میں فرق ہے۔ (۲) ریشم کا لباس مردوں کے لیے حرام جبکہ عورتوں کے لیے حلال ہے۔ (۳) زیب و زینت کے لیے عورتیں سونے کے زیوارات استعمال کر سکتی ہیں جبکہ یہ زیورات مردوں کے لیے ممنوع اور حرام ہیں۔