معجم صغیر للطبرانی - حدیث 609

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُمَيْدٍ الْعَكِّيُّ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ السَّدُوسِيُّ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ اللَّيْثِيُّ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضَ فَأَلْبِسُوهَا أَحْيَاءَكُمْ وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ وَإِنَّ مِنْ خَيْرِ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدَ وَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ إِلَّا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 609

لباس كا بيان باب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بہترین لباس سفید کپڑے ہیں لہٰذا وہ اپنے زندوں کو بھی پہناؤ اور مُردوں کو اس میں کفن دو اور تمہارا بہترین سرمہ اثمد ہے وہ نظر کو صاف کرتا ہے اور بالوں کو اگاتا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) سفید لباس بہترین لباس اور باقی رنگوں سے افضل ہے۔ لہٰذا زندہ لوگوں کا اسے استعمال کرنا بہتر ہے اور مردوں کو بھی سفید لباس میں کفنانا افضل عمل ہے۔ (۲) اثمد بہترین سرمہ ہے یہ نظر تیز کرتا اور پلکوں کے بال بڑھاتا ہے۔ لہٰذا اس سرمہ کا استعمال افضل ہے۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب الطب، باب فی الامر بالکحل، رقم : ۳۸۷۸ قال الشیخ الالباني صحیح۔ سنن ترمذي، کتاب الجنائز، باب ما یستجب من الاکفان، رقم : ۹۹۴۔ ابن حبان، رقم : ۵۴۲۳۔ (۱) سفید لباس بہترین لباس اور باقی رنگوں سے افضل ہے۔ لہٰذا زندہ لوگوں کا اسے استعمال کرنا بہتر ہے اور مردوں کو بھی سفید لباس میں کفنانا افضل عمل ہے۔ (۲) اثمد بہترین سرمہ ہے یہ نظر تیز کرتا اور پلکوں کے بال بڑھاتا ہے۔ لہٰذا اس سرمہ کا استعمال افضل ہے۔