معجم صغیر للطبرانی - حدیث 608

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ الْفَزَارِيُّ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْقَطَّانُ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ الْأَسَدِيُّ أَبُو أَبِي أَحْمَدَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ الْمُنْذِرِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ زَاذَانَ، عَنْ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ فِي الْجَنَّةِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَقُولُ: ((إِنَّ الْعِزَّةَ إِزَارِي وَالْكِبْرِيَاءُ رِدَائِي فَمَنْ نَازَعَنِي فِيهِمَا عَذَّبْتُهُ)) لَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ أَبُو أَبِي أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيِّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 608

لباس كا بيان باب سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے عزت میری تہبند ہے اور بڑائی میری چادر ہے اور جو مجھ سے چھینے گا میں اس کو عذاب کروں گا۔‘‘
تشریح : (۱) عظمت و کبریائی اللہ تعالیٰ کی ذاتی صفات ہیں، اگر مخلوق میں کسی کو وقتی طور پر محدود عظمت و شان حاصل ہے تو وہ اللہ تعالیٰ ہی کی عطا کردہ ہے لہٰذا انسان کا فرض بنتا ہے کہ وہ شکر الٰہی بجا لائے، تکبر و نحوت سے اجتناب کرے۔ (۲) متکبر چونکہ خدائی صفات کو اپنانے کی کوشش کرتا ہے اسی لیے تکبر کو کبیرہ گناہ شمار کیا گیا ہے۔ (۳) انسانی عظمت عجز و انکساری میں ہے فخر و تکبر میں نہیں۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب اللباس، باب ما جاء فی الکبر، رقم : ۴۰۹۰۔ سنن ابن ماجة، کتاب الزهد، باب البرائة من الکبر، رقم : ۴۱۷۵ قال الشیخ الالباني صحیح۔ مجمع الزوائد: ۱؍۹۹۔ (۱) عظمت و کبریائی اللہ تعالیٰ کی ذاتی صفات ہیں، اگر مخلوق میں کسی کو وقتی طور پر محدود عظمت و شان حاصل ہے تو وہ اللہ تعالیٰ ہی کی عطا کردہ ہے لہٰذا انسان کا فرض بنتا ہے کہ وہ شکر الٰہی بجا لائے، تکبر و نحوت سے اجتناب کرے۔ (۲) متکبر چونکہ خدائی صفات کو اپنانے کی کوشش کرتا ہے اسی لیے تکبر کو کبیرہ گناہ شمار کیا گیا ہے۔ (۳) انسانی عظمت عجز و انکساری میں ہے فخر و تکبر میں نہیں۔