معجم صغیر للطبرانی - حدیث 606

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الطَّحَّانُ الْعَسْقَلَانِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الطِّهْرَانِيُّ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عَبْدَوَيْهِ الرَّازِيُّ السِّنْدِيُّ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نُذَيْرٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: أَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِعَضَلَةِ سَاقِي فَقَالَ: ((هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ وَلَا حَقَّ لِلْإِزَارِ تَحْتَ الْكَعْبَيْنِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُطَرِّفِ إِلَّا عُمَرُ بْنُ أَبِي قَيْسٍ وَلَا عَنْ عَمْرٍو إِلَّا سَهْلٌ تَفَرَّدَ بِهِ الطِّهْرَانِيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 606

لباس كا بيان باب سیّدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری پنڈلی کا ایک پٹھہ پکڑا اور کہا تہبند کی یہ جگہ اور اس کے لیے ٹخنوں کے نیچے کوئی حق نہیں ہے۔‘‘
تشریح : (۱)مرد حضرات کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنی شلوار، تہبند، پتلون اور پاجامہ وغیرہ ٹخنوں سے اوپر رکھیں۔ مرد کے ٹخنے ہمیشہ ننگے ہوں اور مرد کا ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکانا حرام ہے اور اس بدعملی پر سخت وعید وارد ہے کہ روز قیامت اللہ تبارک وتعالیٰ ایسے شخص کی طرف نظر رحمت سے نہیں دیکھیں گے، اس سے کلام نہیں کریں گے، اس کا تزکیہ نہیں کیا جائے گا اور اس کے لیے درد ناک عذاب بھی ہے۔ (دیکھئے صحیح مسلم کتاب الایمان، رقم: ۱۰۶) (۲) شلوار، پتلون اور تہبند کا اصل مقام نصف پنڈلی ہے یا کم از کم ٹخنے ضرور ننگے ہوں۔
تخریج : سنن ترمذي، کتاب اللباس، باب فی مبلغ الازار ،رقم: ۱۷۸۳ قال الشیخ الالباني صحیح۔ سنن نسائي، رقم: ۵۳۲۹۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۳۵۷۲۔ (۱)مرد حضرات کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنی شلوار، تہبند، پتلون اور پاجامہ وغیرہ ٹخنوں سے اوپر رکھیں۔ مرد کے ٹخنے ہمیشہ ننگے ہوں اور مرد کا ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکانا حرام ہے اور اس بدعملی پر سخت وعید وارد ہے کہ روز قیامت اللہ تبارک وتعالیٰ ایسے شخص کی طرف نظر رحمت سے نہیں دیکھیں گے، اس سے کلام نہیں کریں گے، اس کا تزکیہ نہیں کیا جائے گا اور اس کے لیے درد ناک عذاب بھی ہے۔ (دیکھئے صحیح مسلم کتاب الایمان، رقم: ۱۰۶) (۲) شلوار، پتلون اور تہبند کا اصل مقام نصف پنڈلی ہے یا کم از کم ٹخنے ضرور ننگے ہوں۔