معجم صغیر للطبرانی - حدیث 605

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السَّكُونِيُّ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الصَّنْعَانِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَوْذَبٍ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، كُلُّهُمْ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيُمْنَى وَإِذَا خَلَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالْيُسْرَى)) ، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ شَوْذَبٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 605

لباس كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں سے شروع کرے اور جب اتارے تو بائیں سے شروع کرے۔‘‘
تشریح : (۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ جوتا پہنتے وقت پہلے دایاں پاؤں جوتا میں داخل کرنا اور جوتا اتارتے وقت پہلے بایاں جوتا اتارنا مستحب فعل ہے۔ (۲) جوتا کا آغاز دائیں جانب سے شروع کرنا عزت وشرف کا باعث ہے لہٰذا جوتا کا آغاز دائیں جانب سے کرنا مشروع ہے اور تمام عزت وتکریم کے کاموں میں آپ کا یہی معمول تھا۔
تخریج : بخاري، کتاب اللباس، باب ینزع نعله الیسریٰ، رقم : ۵۸۵۶۔ مسلم، کتاب اللباس، باب استحباب لبس النعل، رقم : ۲۰۹۷۔ سنن ابوداود، رقم : ۴۱۳۶۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۳۶۱۶۔ (۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ جوتا پہنتے وقت پہلے دایاں پاؤں جوتا میں داخل کرنا اور جوتا اتارتے وقت پہلے بایاں جوتا اتارنا مستحب فعل ہے۔ (۲) جوتا کا آغاز دائیں جانب سے شروع کرنا عزت وشرف کا باعث ہے لہٰذا جوتا کا آغاز دائیں جانب سے کرنا مشروع ہے اور تمام عزت وتکریم کے کاموں میں آپ کا یہی معمول تھا۔