معجم صغیر للطبرانی - حدیث 602

كِتَابُ الجِهَادِ بَابٌ وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((لَيْسَ عَلَى النِّسَاءِ غَزْوٌ وَلَا جُمُعَةٌ وَلَا تَشْيِيعُ جِنَازَةٍ)) لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا وَلَدُهُ وَلَا سَمِعْنَاهَا إِلَّا مِنْ عَبْدَةَ وَكَانَتِ امْرَأَةً عَاقِلَةً فَصِيحَةً مُتَدَيِّنَةً

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 602

جہاد کا بیان باب سیّدنا ابو قتادہ سے اسی سند سے ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عورتوں پر جنگ، جمعہ، جنازے کے ساتھ جانا لازم نہیں۔‘‘
تشریح : یہ حدیث سنداً ضعیف ہے، لیکن صحیح احادیث سے یہ مسائل صحیح ثابت ہیں کہ عورتوں پر جہاد، جمعہ اور نماز جنازہ میں شرکت واجب نہیں۔ نماز جنازہ میں تو عورتیں شریک نہیں ہوسکتیں، لیکن زخمیوں کی تیمارداری، مرہم پٹی، انہیں پانی مہیا کرنے جیسی خدمات انجام دے سکتی ہیں اور جمعہ میں بھی شریک ہوسکتی ہیں۔ لیکن جمعہ میں شرکت ان پر واجب نہیں۔
تخریج : ضعیف الجامع، رقم : ۴۸۹۷۔ مجمع الزوائد: ۲؍۱۷۰۔ کنز العمال، رقم : ۴۵۱۲۸۔ یہ حدیث سنداً ضعیف ہے، لیکن صحیح احادیث سے یہ مسائل صحیح ثابت ہیں کہ عورتوں پر جہاد، جمعہ اور نماز جنازہ میں شرکت واجب نہیں۔ نماز جنازہ میں تو عورتیں شریک نہیں ہوسکتیں، لیکن زخمیوں کی تیمارداری، مرہم پٹی، انہیں پانی مہیا کرنے جیسی خدمات انجام دے سکتی ہیں اور جمعہ میں بھی شریک ہوسکتی ہیں۔ لیکن جمعہ میں شرکت ان پر واجب نہیں۔