معجم صغیر للطبرانی - حدیث 601

كِتَابُ الجِهَادِ بَابٌ وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: أَغَارَ الْمُشْرِكُونَ عَلَى لِقَاحِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَرَكِبْتُ فَأَدْرَكْتُهُمْ وَقَتَلْتُ مَسْعَدَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حِينَ رَآنِي أَفْلَحَ الْوَجْهِ: ((اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ)) ثَلَاثًا وَنَفَّلَنِي سَلَبَ مَسْعَدَةَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 601

جہاد کا بیان باب اسی سند سے ابو قتادہ کہتے ہیں مشرکوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنیوں پر ڈاکہ ڈالا تو میں سوار ہو کر ان کی تلاش میں چل نکلا اور میں نے مسعدہ کو مار ڈالا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مجھے دیکھا تو فرمایا:’’یہ چہرہ کامیاب ہو گیا اے اللہ! اس کو بخش دے تین دفعہ کہا اور آپ نے مسعدہ کی نفل اور غنیمت مجھے عنایت فرمائی۔‘‘
تخریج : مجمع الزوائد: ۹؍۳۱۹ قال الهیثمي فیه من لم اعرفهم۔