معجم صغیر للطبرانی - حدیث 595

كِتَابُ الجِهَادِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ آدَمَ بْنِ أَبِي إِيَاسٍ الْعَسْقَلَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْرِ بْنُ النَّحَّاسِ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ، عَنِ السَّرِيِّ بْنِ يَحْيَى، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ: ((اهْجُ الْمُشْرِكِينَ؛ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُؤَيِّدُكَ بِرُوحِ الْقُدُسِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ السَّرِيِّ إِلَّا أَيُّوبُ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو عُمَيْرٍ عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 595

جہاد کا بیان باب سیّدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ’’مشرکین کی ہجو کہو اللہ تعالیٰ جبریل امین کے ذریعے تیری امداد فرمائے گا۔‘‘
تشریح : (۱) کفار ومشرکین اور یہود ونصاریٰ کی ہجو کرنا اور ان کی توہین وتذلیل کرنا جائز ومباح ہے۔ (۲) اس حدیث میں حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان ہے کہ یہ اسلام کے بلند پایہ شاعر تھے جن کی زبان کفار کے لیے تلوار کی دھار سے زیادہ تکلیف دہ اور ضرر رساں تھی۔ (۳) کفار کی مذمت کرنے اور ان کے باطل عقائد کا پول کھولنے والے شعراء وادباء کی حوصلہ افزائی مستحسن فعل ہے۔ (۴) اگر کفار حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو پامال کریں تو بھر پور طریقے سے ان کو جواب دینا چاہیے۔ (۵) گستاخانِ رسول کے دشنام کا جواب دینے والا مؤمن و مسلمان لائق صدر احترام و ادب ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب الصلاة، باب الشعر فی المسجد۔ مسلم، کتاب فضائل الصحابة، باب فضائل حسان بن ثابت رضی الله عنه، رقم : ۲۴۸۵۔ مجمع الزوائد: ۹؍۳۷۷۔ (۱) کفار ومشرکین اور یہود ونصاریٰ کی ہجو کرنا اور ان کی توہین وتذلیل کرنا جائز ومباح ہے۔ (۲) اس حدیث میں حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان ہے کہ یہ اسلام کے بلند پایہ شاعر تھے جن کی زبان کفار کے لیے تلوار کی دھار سے زیادہ تکلیف دہ اور ضرر رساں تھی۔ (۳) کفار کی مذمت کرنے اور ان کے باطل عقائد کا پول کھولنے والے شعراء وادباء کی حوصلہ افزائی مستحسن فعل ہے۔ (۴) اگر کفار حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو پامال کریں تو بھر پور طریقے سے ان کو جواب دینا چاہیے۔ (۵) گستاخانِ رسول کے دشنام کا جواب دینے والا مؤمن و مسلمان لائق صدر احترام و ادب ہے۔