معجم صغیر للطبرانی - حدیث 594

كِتَابُ الجِهَادِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَاسِرٍ الْحَذَّاءُ الدِّمَشْقِيُّ بِمَدِينَةِ حِسْلَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ فِي الْجَنَّةِ، قَالَ: ((لَوْلَا أَنْ تَبْطَرُوا، لَحَدَّثْتُكُمْ بِمَوْعُودِ اللَّهِ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِمَنْ قَتَلَ هَؤُلَاءِ يَعْنِي الْخَوَارِجَ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، وَهِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 594

جہاد کا بیان باب سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں اگر تم تکبر نہ کرنے لگو تو میں تمہیں اللہ کا وہ وعدہ بتادوں جو اس نے اپنے ان بندوں کے لیے کیا جو ان لوگوں کو قتل کریں گے۔( یعنی خارجیوں کو)
تشریح : (۱) خارجیوں اور باغیوں سے قتال کرنا واجب ہے اور اس پر علماء کا اجماع منقول ہے۔ (۲) قاضی عیاض کہتے ہیں علماء کا اس مسئلہ پر اجماع ہے کہ خوارج اور ان کے مشابہ بدعتی اور باغی جب امام کے خلاف خروج کریں جماعت المسلمین کی مخالفت کریں اور اسلامی اتحاد کو پارہ پارہ کریں تو انہیں ڈرانے کے بعد ان سے قتال کرنا واجب ہے۔ ( شرح النووي: ۷؍۱۶۹)
تخریج : سنن ابن ماجة، کتاب المقدمة، باب فی ذکر الخوارج، رقم : ۱۶۷ قال الشیخ الالباني صحیح۔ (۱) خارجیوں اور باغیوں سے قتال کرنا واجب ہے اور اس پر علماء کا اجماع منقول ہے۔ (۲) قاضی عیاض کہتے ہیں علماء کا اس مسئلہ پر اجماع ہے کہ خوارج اور ان کے مشابہ بدعتی اور باغی جب امام کے خلاف خروج کریں جماعت المسلمین کی مخالفت کریں اور اسلامی اتحاد کو پارہ پارہ کریں تو انہیں ڈرانے کے بعد ان سے قتال کرنا واجب ہے۔ ( شرح النووي: ۷؍۱۶۹)