معجم صغیر للطبرانی - حدیث 592

كِتَابُ الجِهَادِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْحَجَبِيِّ (الْجُهَنِيِّ) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا أَوْ فَطَّرَ صَائِمًا أَوْ جَهَّزَ حَاجًّا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أَجْرِهِ شَيْءٌ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ إِلَّا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 592

جہاد کا بیان باب سیّدنا زید بن خالد الحجبی( الجہنی) کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے کسی مجاہد کو تیار کیا کسی روزے دار کا روزہ افطار کرایا یا کسی حاجی کو حج کے لیے تیار کیا تو اس کو بھی اس عمل کرنے والے کے برابر اجر ملے گا اور اس کے اجر میں کوئی کمی بھی نہ کی جائے گی۔‘‘
تشریح : مجاہد کو سامان حرب مہیا کرنا، روزے دار کو روزہ افطار کرانا اور حاجی کو حج کی سہولیات مہیا کرنا افضل اعمال ہیں اور ان اعمال کی تیاری میں مدد فراہم کرنے والا ان فاعلین کے ساتھ برابر اجر وثواب کا مستحق ٹھہرتا ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب الجهاد، باب فضل من جهز غازیا۔ مسلم، کتاب الامارة، باب فضل اعانة الغازي، رقم : ۱۸۹۵۔ مجاہد کو سامان حرب مہیا کرنا، روزے دار کو روزہ افطار کرانا اور حاجی کو حج کی سہولیات مہیا کرنا افضل اعمال ہیں اور ان اعمال کی تیاری میں مدد فراہم کرنے والا ان فاعلین کے ساتھ برابر اجر وثواب کا مستحق ٹھہرتا ہے۔