كِتَابُ الإِيمَانِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْعَسْكَرِيُّ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ بَشِيرٍ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ فِي الْجَنَّةِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِنِّي لَا أَتَخَوَّفُ عَلَى أُمَّتِي مُؤْمِنًا وَلَا مُشْرِكًا أَمَّا الْمُؤْمِنُ فَيَحْجِزُهُ إِيمَانُهُ وَأَمَّا الْمُشْرِكُ فَيَقْمَعُهُ كُفْرُهُ وَلَكِنْ أَتَخَوَّفُ عَلَيْكُمْ مُنَافِقًا عَالِمُ اللِّسَانِ يَقُولُ مَا تَعْرِفُونَ وَيَعْمَلُ مَا تُنْكِرُونَ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا عَبَّادُ بْنُ بَشِيرٍ وَلَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ
ایمان کا بیان
باب
سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں اپنی امت پر کسی مومن یا مشرک سے نہیں ڈرتا کیونکہ مومن کو ایمان زیادتی کرنے سے روکے گا اور مشرک کو کفر ہلاک کر دے گا۔ لیکن میں تم میں اس منافق سے ڈرتا ہوں جو صرف زبان سے عالم ہو وہ باتیں تو وہ کرے گا جنہیں تم جانتے ہو مگر وہ عمل ایسا کرے گا جو تمہارے نزدیک برا ہوگا۔‘‘
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۷۰۶۵۔ ضعیف ترغیب وترهيب، رقم : ۱۰۸۔ مجمع الزوائد: ۱؍۱۸۷۔