معجم صغیر للطبرانی - حدیث 583

كِتَابُ الجِهَادِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ جَبَلَةَ الْكَاتِبُ الْبَغْدَادِيُّ، بأَصْبَهَانَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ الْبَجَلِيُّ، حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ تَعَلَّمَ الرَّمْيَ ثُمَّ نَسِيَهُ فَهِيَ نِعْمَةٌ جَحَدَهَا)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُهَيْلٍ إِلَّا قَيْسٌ تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 583

جہاد کا بیان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے تیراندازی سیکھ لی پھر اسے بھلا دیا تو یہ اللہ کی نعمت ہے جس کا اس نے انکار کر دیا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) فنونِ حرب سیکھنا اور انہیں یاد رکھنا شرعی تقاضا ہے۔ (۲) ہر مسلمان کو جہادی تیاری رکھنی چاہیے۔ (۳) انسان کو کسی فن میں مہارت کا حاصل ہو جانا بھی نعمتِ خداوندی ہے۔ (۴) انسان کو انعامات الٰہیہ کا قدر دان ہونا چاہیے۔ (۵) کفر انِ نعمت رذیلہ اخلاق میں سے ہے۔ جو کسی مسلمان کو زیب نہیں دیتا۔
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۴۱۷۷۔ صحیح ترغیب وترهیب، رقم : ۱۲۹۴ قال الشیخ الالباني صحیح لغیره۔ (۱) فنونِ حرب سیکھنا اور انہیں یاد رکھنا شرعی تقاضا ہے۔ (۲) ہر مسلمان کو جہادی تیاری رکھنی چاہیے۔ (۳) انسان کو کسی فن میں مہارت کا حاصل ہو جانا بھی نعمتِ خداوندی ہے۔ (۴) انسان کو انعامات الٰہیہ کا قدر دان ہونا چاہیے۔ (۵) کفر انِ نعمت رذیلہ اخلاق میں سے ہے۔ جو کسی مسلمان کو زیب نہیں دیتا۔