معجم صغیر للطبرانی - حدیث 581

كِتَابُ الجِهَادِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدِ بْنِ نَجِيحٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى الْأَسْلَمِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَغَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَهْلِ خَيْبَرَ وَهُمْ غَارُّونَ فَقَالُوا: مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُ أَكْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 581

جہاد کا بیان باب سیّدنا عبداللہ بن ابی اوفی اسلمی کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل خیبر پر حملہ کیا جب کہ وہ غافل تھے تو وہ کہتے ہیں اللہ کی قسم یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور ان کا لشکر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ اکبر خیبر تباہ ہو گیا ہم جب کسی قوم کے صحن میں اترتے ہیں تو جنہیں ڈرایا گیا ہے ان کی صبح بری ہو جاتی ہے۔‘‘
تشریح : (۱) کفار پر اچانک حملہ آور ہونا اور انہیں بے خبری میں جا لینا جائز اور بہترین جنگی حکمت عملی ہے۔ (۲) کفار پر یلغار کے وقت اللہ اکبر کا نعرہ لگانا اور انہیں بربادری کا طعنہ دینا جائز ہے۔ (۳) کفار پر رعب جمانا اور اپنے ہیبت ودبدہ سے انہیں خوف زدہ کرنا جائز ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب الخوف، باب التکبیر والغلس، رقم : ۹۴۷۔ مجمع الزوائد: ۶؍۱۴۹۔ (۱) کفار پر اچانک حملہ آور ہونا اور انہیں بے خبری میں جا لینا جائز اور بہترین جنگی حکمت عملی ہے۔ (۲) کفار پر یلغار کے وقت اللہ اکبر کا نعرہ لگانا اور انہیں بربادری کا طعنہ دینا جائز ہے۔ (۳) کفار پر رعب جمانا اور اپنے ہیبت ودبدہ سے انہیں خوف زدہ کرنا جائز ہے۔