معجم صغیر للطبرانی - حدیث 579

كِتَابُ الجِهَادِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَيَانٍ الْمُطَرِّزُ البَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ صَالِحُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَشَهِدْتَ بَيْعَةَ الرِّضْوَانِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: قُلْتُ: فَمَا كَانَ عَلَيْهِ؟ قَالَ: ((قَمِيصٌ مِنْ قُطْنٍ وَجُبَّةٌ مَحْشُوَّةٌ وَرِدَاءٌ وَسَيْفٌ وَرَأَيْتُ النُّعْمَانَ بْنَ مُقَرِّنٍ الْمُزَنِيَّ قَائِمًا عَلَى رَأْسِهِ قَدْ رَفَعَ أَغْصَانَ الشَّجَرَةِ عَنْ رَأْسِهِ وَالنَّاسُ يُبَايِعُونَهُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ تَفَرَّدَ بِهِ صَالِحٌ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 579

جہاد کا بیان باب سیّدنا عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ کہتے ہیں میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کیا آپ بیعت رضوان میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے؟ انہوں نے کہا جی ہاں میں نے کہا آپ نے کیا پہنا ہوا تھا؟ وہ کہنے لگے روئی کی قمیص تھی اور بھرا ہوا کوٹ تھا اور ایک چادر اور تلوار تھی۔ اور میں نے نعمان بن مقرن کو آپ کے سر پر کھڑا دیکھا۔ درخت کی ٹہنیاں آپ کے سر سے اونچی جا رہی تھیں اور لوگ آپ سے بیعت کر رہے تھے۔‘‘
تخریج : طبراني کبیر:۱۲؍۴۲۹، رقم: ۱۳۵۷۸۔ معجم الاوسط، رقم : ۳۷۹۰۔ مجمع الزوائد: ۴؍۱۴۶ قال الهیثمي فیه اسماعیل بن یحییٰ وهو ضعیف۔