معجم صغیر للطبرانی - حدیث 574

كِتَابُ الجِهَادِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ الْمِصْرِيُّ مَأْمُونٌ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ زُغْبَةُ عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا يَجْتَمِعَانِ فِي النَّارِ اجْتِمَاعًا يَضُرُّ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ، مُسْلِمٌ قَتَلَ كَافِرًا ثُمَّ سَدَّدَ الْمُسْلِمُ وَقَارَبَ وَلَا يَجْتَمِعَانِ فِي جَوْفِ مُؤْمِنٍ غُبَارٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَفَيْحُ جَهَنَّمَ وَلَا يَجْتَمِعَانِ فِي جَوْفِ مُؤْمِنٍ الْإِيمَانُ وَالْحَسَدُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا اللَّيْثُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 574

جہاد کا بیان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دو آدمی جہنم میں اکٹھے نہیں جائیں گے ان میں سے ایک دوسرے کو ضرر پہنچانے والا ہو ایک وہ مسلمان جس نے کسی کافر کو قتل کیا ہو۔ پھر مسلمان ثابت قدم رہا ہو اور اللہ کے قریب بھی دو چیزیں کسی مومن کے پیٹ میں جمع نہیں ہو سکتیں ایک اللہ کے راستے کا غبار اور ایک جہنم کی بھاپ اور کسی مومن کے دل میں ایمان اور حسد بھی اکٹھا نہیں ہو سکتا۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں جہاد فی سبیل اللہ کی فضیلت اور مجاہد فی سبیل اللہ کی عظمت کا بیان ہے کہ مومن مجاہد اور اس کے ہاتھوں مقتول کافر کبھی جہنم میں اکٹھے نہ ہوں گے، بلکہ مجاہد فی سبیل اللہ کا ٹھکانہ جنت ہے۔ (۲) راہِ جہاد میں پڑنے والی غبار اثر جہنم کو بجھا دیتی ہے۔ لہٰذا جہاد کے راستے میں پڑنے والی غبار سے دل آزردہ نہیں ہونا چاہیے۔ (۳) مسلمان پر لازم ہے حسد سے گریز کرے کیونکہ حسد اور ایمان دو متضاد چیزیں ہیں۔
تخریج : مسلم، کتاب الجنة وصفة، باب النار یدخلها الجبارون، رقم : ۲۸۴۶۔ سنن نسائي، کتاب الجهاد ،باب فضل من عمل فی سبیل الله رقم: ۳۱۰۹۔ (۱) اس حدیث میں جہاد فی سبیل اللہ کی فضیلت اور مجاہد فی سبیل اللہ کی عظمت کا بیان ہے کہ مومن مجاہد اور اس کے ہاتھوں مقتول کافر کبھی جہنم میں اکٹھے نہ ہوں گے، بلکہ مجاہد فی سبیل اللہ کا ٹھکانہ جنت ہے۔ (۲) راہِ جہاد میں پڑنے والی غبار اثر جہنم کو بجھا دیتی ہے۔ لہٰذا جہاد کے راستے میں پڑنے والی غبار سے دل آزردہ نہیں ہونا چاہیے۔ (۳) مسلمان پر لازم ہے حسد سے گریز کرے کیونکہ حسد اور ایمان دو متضاد چیزیں ہیں۔