كِتَابُ البُيُوعِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْمُؤَدِّبُ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا وَالْمَكْرُ وَالْخَدِيعَةُ فِي النَّارِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا الْهَيْثَمُ بْنُ الْجَهْمِ وَلَا عَنْهُ إِلَّا ابْنُهُ عُثْمَانُ
خريد و فروخت كا بيان
باب
سیّدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص کھوٹ ملا مال دے وہ ہم سے نہیں ہے اور مکر اور دھوکہ جہنم میں ہو گا۔‘‘
تشریح :
(۱) دھوکہ، فریب کاری انتہائی قبیح حرکات اور کبیرہ گناہ ہیں۔ جن سے اجتناب ہر مسلم پر لازم ہے۔ کیونکہ دین اسلام دوسروں سے فریب کرنے اور دھوکے سے ان کا مال ہتھیانے کو ناجائز قرار دیتا ہے۔
(۲) دھوکہ اور فریب کا انجام جہنم کی آگ ہے۔ لہٰذا ان گناہوں کا مرتکب ہو کر جہنم کا ایندھن نہ بنیں۔
تخریج :
سلسلة صحیحة، رقم : ۱۰۵۷۔ صحیح ترغیب وترهیب، رقم : ۱۷۶۹۔ مسند اسحاق بن راهویة: ۱؍۳۷۰