كِتَابُ البُيُوعِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْكُمَيْتِ الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ هِلَالِ أَبِي الضِّيَاءِ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((كُلُّ قَرْضٍ صَدَقَةٌ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الرَّبِيعِ إِلَّا هِلَالٌ أَبُو الضِّيَاءِ وَلَا عَنْ هِلَالٍ إِلَّا جَعْفَرٌ تَفَرَّدَ بِهِ غَسَّانُ
خريد و فروخت كا بيان
باب
سیّدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر قرض صدقہ ہے۔‘‘
تشریح :
(۱) ضرورت مند لوگوں کو بوقت ضرورت قرض وغیرہ سے معاونت کرنا بہت بڑے اجر کا باعث ہے۔
(۲) مقروض کو مہلت دینا یا اس کو قرضہ معاف کر دینا انسان کو میدان محشر کی سختیوں سے بچا لے گا جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے کسی تنگدست کو مہلت دی یا اس کو قرض معاف کر دیا تو روزِ قیامت اللہ اسے اپنے سایے میں جگہ عطا فرمائیں گے۔‘‘ (صحیح مسلم، رقم : ۳۰۰۶)
تخریج :
معجم الاوسط، رقم : ۳۴۹۸۔ شعب الایمان، رقم : ۳۵۶۳۔ صحیح الجامع، رقم : ۴۵۴۲۔ صحیح ترغیب وترهیب، رقم : ۸۹۹ قال الشیخ الالباني حسن لغیره۔