معجم صغیر للطبرانی - حدیث 526

كِتَابُ البُيُوعِ بَابٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الضَّبِّيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ فُرَافِصَةَ الْبَلْخِيُّ، حَدَّثَنَا الْخَلِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكَرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حَبِيبٍ إِلَّا الْخَلِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا الْبَصْرِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ دَاوُدُ بْنُ حَمَّادٍ وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي بَكَرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 526

خريد و فروخت كا بيان باب سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی علیہ السلام نے فرمایا: ’’اے اللہ میری امت کی صبح میں برکت ڈال۔‘‘
تشریح : (۱) صبح کا وقت بابرکت ہے لہٰذا اسے غفلت اور نیند میں ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ (۲)صبح جلدی کاروباری معاملات کرنا تاجروں کے لیے باعث برکت ہیں جیسا کہ عمارہ بن حدید رحمہ اللہ کہتے ہیں سیدنا صخر رضی اللہ عنہ تاجر تھے اور وہ اپنا تجارتی قافلہ صبح کے وقت روانہ فرمایا کرتے تھے چنانچہ وہ خوشحال ہو گئے اور ان کا مال بھی بہت زیادہ ہو گیا۔ (دیکھئے، سنن ابن ماجة، تحت رقم: ۲۲۳۶) (۳) معلوم ہوا صبح و سویرے کام کاج کرنے میں رب العزت نے بہت زیادہ خیر و برکت رکھی ہے۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب الجهاد، باب فی الابتکار فی السفر، رقم : ۲۶۰۶ قال الشیخ الالباني صحیح۔ سنن ترمذي، رقم : ۱۲۱۲۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۲۲۳۶۔ مجمع الزوائد: ۴؍۶۲۔ (۱) صبح کا وقت بابرکت ہے لہٰذا اسے غفلت اور نیند میں ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ (۲)صبح جلدی کاروباری معاملات کرنا تاجروں کے لیے باعث برکت ہیں جیسا کہ عمارہ بن حدید رحمہ اللہ کہتے ہیں سیدنا صخر رضی اللہ عنہ تاجر تھے اور وہ اپنا تجارتی قافلہ صبح کے وقت روانہ فرمایا کرتے تھے چنانچہ وہ خوشحال ہو گئے اور ان کا مال بھی بہت زیادہ ہو گیا۔ (دیکھئے، سنن ابن ماجة، تحت رقم: ۲۲۳۶) (۳) معلوم ہوا صبح و سویرے کام کاج کرنے میں رب العزت نے بہت زیادہ خیر و برکت رکھی ہے۔