معجم صغیر للطبرانی - حدیث 525

كِتَابُ البُيُوعِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَبُو مَنْصُورٍ أَحْمَدُ بْنُ مُصْعَبٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ بِجُنْدِ يسَابُورَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ عَطَّافٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: ((اشْتَرَى مِنِّي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بَعِيرًا وَأَفْقَرَنِي ظَهْرَهُ إِلَى الْمَدِينَةِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَبِيبٍ إِلَّا أَشْعَثُ وَعَبْدُ اللَّهِ عَزِيزُ الْحَدِيثِ، ثِقَةٌ رَوَى عَنْهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 525

خريد و فروخت كا بيان باب سیّدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی علیہ السلام نے مجھ سے اونٹ خریدا اور مدینہ تک مجھے اس پر بیٹھنے کی اجازت دی۔‘‘
تشریح : (۱) دورانِ سفر خرید وفروخت کرنا جائز ہے۔ (۲) فروخت کار بعد از فروخت سواری کو کچھ دیر استعمال کرے اور منزل تک پہنچنے تک استعمال کی شرط عائد کرسکتا ہے۔ (۳) لین دین میں شرعاً جائز شروط فریقین کی رضا مندی سے عائد کی جا سکتی ہیں۔
تخریج : بخاري، کتاب الجهاد، باب الطعام عند القدوم، رقم : ۳۰۸۹۔ مسلم، کتاب صلاة المسافرین باب استحباب الرکعتین، رقم : ۷۱۵۔ (۱) دورانِ سفر خرید وفروخت کرنا جائز ہے۔ (۲) فروخت کار بعد از فروخت سواری کو کچھ دیر استعمال کرے اور منزل تک پہنچنے تک استعمال کی شرط عائد کرسکتا ہے۔ (۳) لین دین میں شرعاً جائز شروط فریقین کی رضا مندی سے عائد کی جا سکتی ہیں۔