معجم صغیر للطبرانی - حدیث 524

كِتَابُ البُيُوعِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ الْمُخَرِّمِيُّ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((أَعْطَى خَيْبَرَ عَلَى النِّصْفِ مِمَّا أَخْرَجَتِ الْأَرْضُ وَالنَّخْلُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 524

خريد و فروخت كا بيان باب سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کو خیبر کی زمین اور کھجور کے درختوں کے باغ نصف آمدنی پر دیے تھے۔‘‘
تشریح : (۱) غیر مسلموں سے مزارعت جائز ومباح ہے۔ (۲) بٹائی پر زمین دینا جائز اور ایسی کمائی حلال ہے بشرطیکہ زمین کی تقسیم نہ کی جائے۔ یعنی زمین کا اچھا حصہ مالک اپنے لیے منتخب کرلے اور غیر ہموار وبنجر زمین مزارع کے لیے خاص کرے۔ بلکہ حاصل شدہ فصل میں تقسیم جائز ہے۔ (مزید دیکھئے فوائد حدیث نمبر ۵۷)
تخریج : تقدم تخریجه: ۵۷۔ (۱) غیر مسلموں سے مزارعت جائز ومباح ہے۔ (۲) بٹائی پر زمین دینا جائز اور ایسی کمائی حلال ہے بشرطیکہ زمین کی تقسیم نہ کی جائے۔ یعنی زمین کا اچھا حصہ مالک اپنے لیے منتخب کرلے اور غیر ہموار وبنجر زمین مزارع کے لیے خاص کرے۔ بلکہ حاصل شدہ فصل میں تقسیم جائز ہے۔ (مزید دیکھئے فوائد حدیث نمبر ۵۷)