معجم صغیر للطبرانی - حدیث 519

كِتَابُ البُيُوعِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ؛ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ فَبَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ أَبِي عَمْرَةَ إِلَّا جَرِيرٌ تَفَرَّدَ بِهِ فَيْضٌ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 519

خريد و فروخت كا بيان باب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ یہودیوں کو لعنت کرے ان پر چربیاں حرام کی گئیں تو انہوں نے چربیوں کو بیچ کر ان کی قیمت کھائی۔‘‘
تشریح : (۱) مردار، شراب اور خنزیر کی خرید وفروخت پر علماء کا اجماع ہے۔ ( شرح النووي: ۱۱؍۸) (۲) یہ حدیث دلیل ہے کہ نجس تیل کی خرید وفروخت حرام ہے۔ (۳) اہل منذر نے مردار کی خرید وفروخت کی حرمت پر اجماع نقل کیا ہے اور مردار کے جمیع اجزاء کی بیع حرام ہے۔ (نیل الاوطار: ۸؍۱۷۵)
تخریج : بخاري، کتاب الانبیاء، باب ما ذکر عن بني اسرائیل، رقم : ۳۴۶۰۔ مسلم، کتاب المساقاة، باب تحریم بیع الخمر، رقم : ۱۵۸۲۔ (۱) مردار، شراب اور خنزیر کی خرید وفروخت پر علماء کا اجماع ہے۔ ( شرح النووي: ۱۱؍۸) (۲) یہ حدیث دلیل ہے کہ نجس تیل کی خرید وفروخت حرام ہے۔ (۳) اہل منذر نے مردار کی خرید وفروخت کی حرمت پر اجماع نقل کیا ہے اور مردار کے جمیع اجزاء کی بیع حرام ہے۔ (نیل الاوطار: ۸؍۱۷۵)