معجم صغیر للطبرانی - حدیث 510

كِتَابُ الطَّلاَقِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ فَضَالَةَ الصَّيْرَفِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ، عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ الْفِهْرِيَّةُ، قَالَتْ: ((طَلَّقَنِي زَوْجِي ثَلَاثًا فَلَمْ يَجْعَلْ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سُكْنَى وَلَا نَفَقَةً)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ فَاطِمَةَ إِلَّا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 510

طلاق كا يبان باب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں مجھے فاطمہ بنت قیس فہر یہ نے بتایا کہ مجھے میرے خاوند نے طلاق تین دفعہ دے دی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے گھر اور خرچہ نہیں دیا۔‘‘
تشریح : جس عورت کو تین طلاقیں ہوجائیں اس کی رہائش اور نان ونفقہ کا خرچہ خاوند کی ذمہ داری نہیں۔ بلکہ خاوند ان چیزوں کا ذمہ دار طلاق رجعی ہی کی صورت میں ہے۔ مطلقہ بائنہ اپنے انتظامات خود کرے گی یا اس کے ورثا اور سرپرست یہ فریضہ انجام دیں گے۔
تخریج : مسلم، کتاب الطلاق باب المطلقة ثلاثا، رقم : ۱۴۸۰۔ سنن ترمذي، کتاب النکاح، باب ان لا یخطب الرجل، رقم : ۱۱۳۵۔ سنن نسائي، رقم: ۳۴۰۴۔ جس عورت کو تین طلاقیں ہوجائیں اس کی رہائش اور نان ونفقہ کا خرچہ خاوند کی ذمہ داری نہیں۔ بلکہ خاوند ان چیزوں کا ذمہ دار طلاق رجعی ہی کی صورت میں ہے۔ مطلقہ بائنہ اپنے انتظامات خود کرے گی یا اس کے ورثا اور سرپرست یہ فریضہ انجام دیں گے۔