معجم صغیر للطبرانی - حدیث 505

كِتَابُ الخِتَانِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى ثَعْلَبٌ النَّحْوِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ الْجُمَحِيُّ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ بْنُ أَبِي الرُّقَادِ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأُمِّ عَطِيَّةَ خَتَّانَةٌ كَانَتْ بِالْمَدِينَةِ: ((إِذَا خَفَضْتِ فَأَشِمِّي وَلَا تُنْهِكِي؛ فَإِنَّهُ أَسْرَى لِلْوَجْهِ وَأَحْظَى عِنْدَ الزَّوْجِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا زَائِدَةُ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 505

ختنہ کا بیان باب سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمّ عطیہ رضی اللہ عنہا مدینہ میں ختنہ کرنے والی کو فرمایا۔ جب تو عورتوں کا ختنہ کرے تو نیچے سے تھوڑا لیا کر اور زیادہ کاٹنے میں مبالغہ نہ کر کیونکہ یہ چہرے کو زیادہ رونق دینے والا اور خاوند کو زیادہ خوش رکھنے والا ہے۔‘‘
تشریح : معلوم ہوا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی رہنمائی کیا کرتے تھے۔
تخریج : سنن کبریٰ بیهقي: ۸؍۳۲۴۔ مجمع الزوائد: ۵؍۱۷۲ قال الهیثمي اسناده حسن۔ معلوم ہوا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی رہنمائی کیا کرتے تھے۔