معجم صغیر للطبرانی - حدیث 50

كِتَابُ الإِيمَانِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ أَبُو جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ: أُشَيْمِطٌ زَانٍ وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ وَرَجُلٌ جَعَلَ اللَّهَ لَهُ بِضَاعَةً فَلَا يَبِيعُ إِلَّا بِيَمِينِهِ وَلَا يَشْتَرِي إِلَّا بِيَمِينِهِ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا حَفْصٌ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 50

ایمان کا بیان باب سیّدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ تین افراد سے قیامت کے دن کلام نہیں کرے گا اور نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا۔ (۱) بوڑھا سفید وسیاہ بالوں والا زانی (۲) متکبر فقیر (۳) جس کو اللہ تعالیٰ نے مال دیا تو وہ اس کو قسم سے ہی خریدتا اور بیچتا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) حدیث میں مذکورہ گناہ، ۱۔ بڑھاپے میں زنا کرنا۔ ۲۔ فقیر کا متکبر ہونا۔ ۳۔ جھوٹی قسم سے سودا سلف بیچنا انتہائی قبیح افعال اور کبیرہ ہیں۔ (۲) اللہ تعالیٰ ان سے کلام نہیں کرے گا اور تزکیہ سے مراد ہے کہ انہیں گناہوں کی آلائش سے پاک نہیں کرے گا۔ اور پھر ان کے لیے درد ناک عذاب بھی ہے۔
تخریج : معجم طبراني کبیر: ۶؍۲۴۶، رقم: ۶۱۱۱۔ صحیح الجامع، رقم : ۳۰۷۲۔ صحیح ترغیب وترهیب، رقم : ۱۷۸۸۔ (۱) حدیث میں مذکورہ گناہ، ۱۔ بڑھاپے میں زنا کرنا۔ ۲۔ فقیر کا متکبر ہونا۔ ۳۔ جھوٹی قسم سے سودا سلف بیچنا انتہائی قبیح افعال اور کبیرہ ہیں۔ (۲) اللہ تعالیٰ ان سے کلام نہیں کرے گا اور تزکیہ سے مراد ہے کہ انہیں گناہوں کی آلائش سے پاک نہیں کرے گا۔ اور پھر ان کے لیے درد ناک عذاب بھی ہے۔