معجم صغیر للطبرانی - حدیث 498

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ الْأَنْصَارِيَّةِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: خَطَبَ أُمَّ مُبَشِّرٍ بِنْتَ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ فَقَالَتْ: إِنِّي شَرَطْتُ لِزَوْجِي أَنْ لَا أَتَزَوَّجَ بَعْدَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ هَذَا لَا يَصْلُحُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا ابْنُ إِدْرِيسَ تَفَرَّدَ بِهِ نُعَيْمٌ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 498

نكاح كا بيان باب سیّدہ ام مبشر انصاریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منگنی کی تو وہ کہنے لگی میں نے اپنے خاوند سے یہ عہد کیا ہے کہ اس کے بعد کسی سے شادی نہیں کروں گی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ بات درست نہیں ہے۔‘‘
تشریح : خاوند کا بیوی کے لیے یا بیوی کا خاوند پر ایسی شرط عائد کرنا کہ تو میرے بعد نکاح نہ کرنا باطل ہے، بلکہ ایسی ہر شرط کالعدم متصور ہوگی اور خاوند بیوی کی وفات کے بعد اور بیوی خاوند کی وفات کے بعد شادی کرسکتے ہیں۔
تخریج : معجم طبراني کبیر: ۲۵؍ ۱۰۲، رقم: ۲۶۷۔ مجمع الزوائد: ۴؍۲۵۵ قال الهیثمي رجاله رجال الصحیح۔ خاوند کا بیوی کے لیے یا بیوی کا خاوند پر ایسی شرط عائد کرنا کہ تو میرے بعد نکاح نہ کرنا باطل ہے، بلکہ ایسی ہر شرط کالعدم متصور ہوگی اور خاوند بیوی کی وفات کے بعد اور بیوی خاوند کی وفات کے بعد شادی کرسکتے ہیں۔