معجم صغیر للطبرانی - حدیث 484

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابٌ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ إِسْرَائِيلَ الْقَطِيعِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمِ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مِنْ يُمْنِ الْمَرْأَةِ تَيْسِيرُ خِطْبَتِهَا وَتَيْسِيرُ صَدَاقِهَا)) قَالَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَأَقُولُ أَنَا: مِنْ أَوَّلِ شُؤْمِهَا أَنْ يَكْثُرَ صَدَاقُهَا لَمْ يَرْوِهِ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ إِلَّا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَلَا عَنْهُ إِلَّا ابْنُ الْمُبَارَكِ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 484

نكاح كا بيان باب سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عورت کی خوش بختی میں سے اس کی منگنی میں آسانی کرنا ہے اسی طرح اس کا مہر بھی آسان سا مقرر کرنا اس کی خوش نصیبی ہے۔ وہ کہتے ہیں میں کہتا ہوں کہ اس کی پہلی نحوست مہر زیادہ باندھنا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) شریعت نے منگنی و نکاح کے تمام ضابطے بیان کیے ہیں۔ (۲) رشتہ کے انتخاب کے وقت دنیاوی جاہ و جلال سے ہٹ کر دین کو بنیاد بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ (۳) جس نکاح میں اخرجات کم ہوں شارع کے نزدیک وہ انتہائی خیر و برکت والا ہے۔ (۴) حق مہر فریقین کی رضا مندی سے مقرر کیا جائے گا۔ افراط و تفریط کی اجازت نہیں ہے۔
تخریج : مسند احمد:۶؍۷۷۔ صحیح الجامع، رقم : ۲۲۳۵ قال الشیخ الالباني حسن۔ مجمع الزوائد: ۴؍۲۸۱۔ (۱) شریعت نے منگنی و نکاح کے تمام ضابطے بیان کیے ہیں۔ (۲) رشتہ کے انتخاب کے وقت دنیاوی جاہ و جلال سے ہٹ کر دین کو بنیاد بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ (۳) جس نکاح میں اخرجات کم ہوں شارع کے نزدیک وہ انتہائی خیر و برکت والا ہے۔ (۴) حق مہر فریقین کی رضا مندی سے مقرر کیا جائے گا۔ افراط و تفریط کی اجازت نہیں ہے۔