معجم صغیر للطبرانی - حدیث 48

كِتَابُ الإِيمَانِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَمَّادٍ أَبُو بِشْرٍ الدُّولَابِيُّ، بِمِصْرَ حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ، عَنْ عَطَّافٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَإِقَامُ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ وَحَجُّ الْبَيْتِ وَصَوْمُ رَمَضَانَ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَبِيبٍ إِلَّا أَشْعَثُ وَسَوْرَةُ بْنُ الْحَكَمِ الْقَاضِي

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 48

ایمان کا بیان باب سیّدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے۔ (۱) لا الٰہ الا اللہ کی گواہی دینے پر۔(۲) نماز قائم کرنے پر۔ (۳)زکوٰۃ ادا کرنے۔(۴) بیت اللہ کا حج کرنے۔(۵) اور رمضان کے روزے رکھنے پر۔‘‘
تشریح : (۱) حدیث میں مذکور ارکانِ خمسہ اسلام کے بنیادی ارکان ہیں جن پر ایمان لانا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لیے لازم ہے اور مسلمان ہونے کے لیے کم از کم ان ارکان کی پابندی لازم ہے۔
تخریج : بخاري ، کتاب الایمان، باب الایمان وقول النبی صلی الله علیه وسلم، رقم : ۸۔ مسلم، کتاب الایمان، باب بیان ارکان الاسلام، رقم : ۱۶۔ (۱) حدیث میں مذکور ارکانِ خمسہ اسلام کے بنیادی ارکان ہیں جن پر ایمان لانا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لیے لازم ہے اور مسلمان ہونے کے لیے کم از کم ان ارکان کی پابندی لازم ہے۔