معجم صغیر للطبرانی - حدیث 478

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، حَدَّثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا وَلَا عَلَى خَالَتِهَا)) ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ إِلَّا أَغْلَبُ، تَفَرَّدَ بِهِ زِيَادَةُ بْنُ يَحْيَى

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 478

نكاح كا بيان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی علیہ السلام نے فرمایا: ’’کوئی عورت اپنی پھوپھی یا خالہ پر نکاح کرکے نہ لائی جائے۔‘‘
تشریح : یہ حدیث دلیل ہے کہ بیوی اور اس کی پھوپھی کو،بیوی اور اس کی خالہ کو ایک نکاح میں اکٹھا کرنا حرام ہے۔ خواہ پھوپھی اور خواہ خالہ حقیقی ہوں۔ یعنی باپ کی بہن اور ماں کی بہن ہوں یا مجاز ی کہ وہ دادا یا پڑداد کی ہیں یا نانی یا پڑنانی کی بہن ہوں ان تمام عورتیں ان کو ایک نکاح میں جمع کرنا بالاجماع حرام ہے۔ ( شرح النووي: ۹؍۱۹۰)
تخریج : بخاري، کتاب النکاح، باب لا تنکح المرأة علی عمتها، رقم : ۵۱۰۸۔ مسلم، کتاب النکاح، باب تحریم الجمع بین المراة، رقم : ۱۴۰۸۔ سنن ابی داود، رقم: ۲۰۵۴، سنن ترمذي، رقم : ۱۱۲۶۔ یہ حدیث دلیل ہے کہ بیوی اور اس کی پھوپھی کو،بیوی اور اس کی خالہ کو ایک نکاح میں اکٹھا کرنا حرام ہے۔ خواہ پھوپھی اور خواہ خالہ حقیقی ہوں۔ یعنی باپ کی بہن اور ماں کی بہن ہوں یا مجاز ی کہ وہ دادا یا پڑداد کی ہیں یا نانی یا پڑنانی کی بہن ہوں ان تمام عورتیں ان کو ایک نکاح میں جمع کرنا بالاجماع حرام ہے۔ ( شرح النووي: ۹؍۱۹۰)