معجم صغیر للطبرانی - حدیث 476

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابٌ حَدَّثَنَا كَنِيزٌ الْخَادِمُ الْمُعَدِّلُ الْفَقِيهُ، مَوْلَى أَحْمَدَ بْنِ طُولُونَ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى تَجَاوَزَ عَنْ أُمَّتِي الْخَطَأَ وَالنِّسْيَانَ وَمَا اسْتُكْرِهُوا عَلَيْهِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا بِشْرٌ تَفَرَّدَ بِهِ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 476

نكاح كا بيان باب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے میری امت سے خطاء بھول اور جس پر وہ مجبور کئے جائیں معاف کر دیا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) اس امت کے فضائل اور خصائص میں سے تین خصائص اس حدیث میں بیان ہوئے ہیں غلطی اور بھول سے ہونے والی خطائیں معاف ہیں، اسی طرح مجبور شخص سے گناہ ساقط ہوجاتا ہے۔ (۲) غلطی سے بھول کر اور مجبور شخص سے صادر ہونے والے گناہ معاف ہیں اور ان کیفیات سے سرزد ہونے والے گناہوں پر کوئی حد لازم نہیں آتی۔ (۳) زبردستی نکاح پڑھوانے یا طلاق دلوانے سے نہ نکاح ثابت ہوتا ہے اور نہ طلاق واقع ہوتی ہے۔
تخریج : سنن ابن ماجة، کتاب الطلاق، باب طلاق المکره، رقم : ۲۰۴۵ قال الشیخ الالباني صحیح۔ ابن حبان، رقم : ۷۲۱۹۔ طبراني کبیر: ۱۱؍۱۳۳۔ (۱) اس امت کے فضائل اور خصائص میں سے تین خصائص اس حدیث میں بیان ہوئے ہیں غلطی اور بھول سے ہونے والی خطائیں معاف ہیں، اسی طرح مجبور شخص سے گناہ ساقط ہوجاتا ہے۔ (۲) غلطی سے بھول کر اور مجبور شخص سے صادر ہونے والے گناہ معاف ہیں اور ان کیفیات سے سرزد ہونے والے گناہوں پر کوئی حد لازم نہیں آتی۔ (۳) زبردستی نکاح پڑھوانے یا طلاق دلوانے سے نہ نکاح ثابت ہوتا ہے اور نہ طلاق واقع ہوتی ہے۔