معجم صغیر للطبرانی - حدیث 47

كِتَابُ الإِيمَانِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْهُزَالِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ الْعَيْشِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((السَّعِيدُ مَنْ سَعِدَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا حَمَّادٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 47

ایمان کا بیان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نیک بخت وہ ہے جو اپنی ماں کے پیٹ میں نیک بخت ہو گیا۔‘‘
تشریح : (۱) یعنی جس شخص نے جنت میں داخل ہونا ہے اس کی سعادت مندی رحم مادر میں لکھ دی جاتی ہے کہ یہ سعید روح جنتیوں والے اعمال کر کے جنت میں داخل ہوگی۔ (۲) تقدیر کا مسئلہ اللہ تعالیٰ کے رازوں میں سے ایک راز ہے جس پر اس نے کسی نبی ولی اور فرشتے کو مطلع نہیں کیا۔ لہٰذا تقدیر کے راز کریدنے کی کوشش نہ کی جائے، بلکہ تقدیر پر صدق دل سے ایمان لانا اور کتاب وسنت کے دلائل کی حقانیت کو تسلیم کرنا اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنا واجب ہے۔
تخریج : صحیح الجامع، رقم : ۳۶۸۵۔ مجمع الزوائد: ۷؍۱۹۳۔ معجم الاوسط، رقم : ۸۴۶۵۔ معجم طبراني کبیر: ۹؍۱۰۰، رقم: ۸۵۳۰۔ (۱) یعنی جس شخص نے جنت میں داخل ہونا ہے اس کی سعادت مندی رحم مادر میں لکھ دی جاتی ہے کہ یہ سعید روح جنتیوں والے اعمال کر کے جنت میں داخل ہوگی۔ (۲) تقدیر کا مسئلہ اللہ تعالیٰ کے رازوں میں سے ایک راز ہے جس پر اس نے کسی نبی ولی اور فرشتے کو مطلع نہیں کیا۔ لہٰذا تقدیر کے راز کریدنے کی کوشش نہ کی جائے، بلکہ تقدیر پر صدق دل سے ایمان لانا اور کتاب وسنت کے دلائل کی حقانیت کو تسلیم کرنا اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنا واجب ہے۔