معجم صغیر للطبرانی - حدیث 465

كِتَابُ الذَّبَائِحِ بَابٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ بِشْرِ الْعَمِّيُّ الْأَنْطَاكِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَصْرٍ الْأَنْطَاكِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ مِخْرَاقٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَأَذْبَحُ الشَّاةَ وَأَنَا أَرْحَمُهَا فَقَالَ: ((وَالشَّاةُ إِنْ رَحِمْتَهَا يَرْحَمُكَ اللَّهُ)) ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَالِكٍ إِلَّا إِسْحَاقُ الطَّبَّاعُ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَصْرٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 465

ذبح كا بيان باب سیّدنا معاویہ بن قرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے کہا یارسول اللہ میں بکری ذبح کرتا ہوں تو مجھے اس پر رحم آجاتا ہے آپ نے فرمایا: ’’بکری پر اگر تم رحم کرتے تو خدا تم پر رحم کرے گا۔‘‘
تشریح : جانوروں کو ذبح کرتے وقت بھی رحم دلی کا مظاہرہ کرنا اور انہیں آرام وسکون سے ذبح کرنا مستحب فعل ہے اور یہ رحمت الٰہی کے حصول کا ذریعہ ہے۔
تخریج : مسند احمد: ۳؍۴۳۶۔ بخاري ادب المفرد، رقم : ۳۷۳ قال الشیخ الالباني صحیح۔معجم الاوسط، رقم : ۳۰۷۰۔ سلسلة صحیحة، رقم : ۲۶۔ حلیة الاولیاء: ۲؍۳۰۲۔ جانوروں کو ذبح کرتے وقت بھی رحم دلی کا مظاہرہ کرنا اور انہیں آرام وسکون سے ذبح کرنا مستحب فعل ہے اور یہ رحمت الٰہی کے حصول کا ذریعہ ہے۔