كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدٍ أَبُو حَفْصٍ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا هُشَيْمٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، وَعَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، وَحُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، كُلُّهُمْ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُمْ سَمِعُوهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي بِهِمَا جَمِيعًا: ((لَبَّيْكَ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا هُشَيْمٌ وَأَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ هُشَيْمٍ وَتَفَرَّدَ بِهِ بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ أَبِي يُوسُفَ الْقَاضِي حَدَّثَنَاهُ بِشْرِ بْنِ مُوسَى حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ
حج وعمرہ کا بیان
باب
سیّدنا یحییٰ بن سعید انصاری، عبدالعزیز بن صہیب اور حمید الطویل نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا وہ فرما رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ یوں تلبیہ کہہ رہے تھے : ’’لَبَّیْكَ بِعُمْرَةٍ وَّحَجَّةٍ‘‘ ’’ کہ میں حج اور عمرہ کے لیے حاضر ہوں۔‘‘
تشریح :
حج اور عمرے کا ایک ساتھ احرام باندھنا مشروع ہے۔ یہ حج قران ہے اور حج قران کا اہتمام کرنا افضل ہے کیونکہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج قران ہی کیا تھا۔
تخریج :
مسلم، کتاب الحج، باب فی الافراد والقران، رقم : ۱۲۳۲۔ سنن ابن ماجة، کتاب المناسك، باب من قرن الحج، رقم : ۲۹۶۸۔
حج اور عمرے کا ایک ساتھ احرام باندھنا مشروع ہے۔ یہ حج قران ہے اور حج قران کا اہتمام کرنا افضل ہے کیونکہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج قران ہی کیا تھا۔