معجم صغیر للطبرانی - حدیث 455

كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُسَافِرٍ الْأَنْطَاكِيُّ، بِأَنْطَاكِيَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ الْأَنْطَاكِيُّ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: " مَنْ حَجَّ فَلْيَكُنْ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ الطَّوَافَ إِلَّا الْحُيَّضَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لَهُنَّ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ إِلَّا عِيسَى

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 455

حج وعمرہ کا بیان باب سیّدنا عبید اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں جو شخص حج کرے تو اس کا آخری عمل بیت اللہ کا طواف ہونا چاہیے سوائے حیض والی عورتوں کے کہ انہیں طواف وداع نہ کرنے کی رخصت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عنایت فرمائی ہے۔‘‘
تشریح : (ا) تمام علماء کا اس مسئلہ میں اتفاق ہے کہ تمام حجاج کے لیے طواف وداع مشروع ہے البتہ مکہ کے رہائشی اور حائضہ عورتیں اس حکم سے مستثنیٰ ہیں۔ مکی اور حائضہ عورت طواف وداع ترک بھی کردے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ (تلخیص از فقہ السنۃ: ۱؍۶۶۸۔۶۶۹) (۲) جب حجاج کرام اپنے تمام افعال حج سے فارغ ہوجائیں اور سفر کا ارادہ کریں تب واپسی پر طواف وداع کا وقت ہے۔
تخریج : صحیح ابن خزیمة: ۴؍۳۲۸، رقم: ۳۰۰۱ قال الاعظمي اسناده صحيح ۔ طبراني کبیر: ۱۲؍۳۷۶، نسائي کبریٰ، رقم : ۴۱۹۶۔ (ا) تمام علماء کا اس مسئلہ میں اتفاق ہے کہ تمام حجاج کے لیے طواف وداع مشروع ہے البتہ مکہ کے رہائشی اور حائضہ عورتیں اس حکم سے مستثنیٰ ہیں۔ مکی اور حائضہ عورت طواف وداع ترک بھی کردے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ (تلخیص از فقہ السنۃ: ۱؍۶۶۸۔۶۶۹) (۲) جب حجاج کرام اپنے تمام افعال حج سے فارغ ہوجائیں اور سفر کا ارادہ کریں تب واپسی پر طواف وداع کا وقت ہے۔