معجم صغیر للطبرانی - حدیث 45

كِتَابُ الإِيمَانِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الرِّفَاعِيُّ الْأَصْفَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُبْرَانِيُّ، حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْجَارُودِ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَفْصِ بْنِ مَعْدَانَ، قَالَ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ بَكَّارٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْكَلْبِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ مَاتَ وَهُوَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا بَكْرٌ وَشَيْخٌ آخَرُ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ حَنَفِيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 45

ایمان کا بیان باب سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ جانتا ہو کہ اللہ کے بغیرکوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں توہ شخص جنت میں داخل ہو گا۔‘‘
تشریح : (۱) جو شخص عقیدہ توحید ورسالت کے اقرار پر فوت ہو وہ شخص جنت میں ضرور داخل ہوگا۔ (۲) اعمال کا دار ومدار خاتمہ پر ہے جس کا خاتمہ توحید ورسالت کے عمل ویقین پر ہوا وہی کامیاب وکامران ہوگا۔ خواہ اس کے سابقہ اعمال کچھ ہی ہوں۔
تخریج : مسلم، کتاب الایمان، باب الدلیل علی من مات، رقم : ۲۶۔ مسند احمد: ۱؍۶۵۔ ابن حبان، رقم : ۲۰۱۔ (۱) جو شخص عقیدہ توحید ورسالت کے اقرار پر فوت ہو وہ شخص جنت میں ضرور داخل ہوگا۔ (۲) اعمال کا دار ومدار خاتمہ پر ہے جس کا خاتمہ توحید ورسالت کے عمل ویقین پر ہوا وہی کامیاب وکامران ہوگا۔ خواہ اس کے سابقہ اعمال کچھ ہی ہوں۔