معجم صغیر للطبرانی - حدیث 448

كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَنْدَةَ بْنِ الْوَلِيدِ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ فَقَالَ: ((حَجَجْتَ؟)) فَقَالَ: لَا فَقَالَ: ((حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَمْرٍو إِلَّا حَمَّادٌ وَلَا عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا يَزِيدُ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 448

حج وعمرہ کا بیان باب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یوں کہتے ہوئے سنا۔’’لَبَّیْكَ عَنْ شُبْرُمَۃَ‘‘ میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں تو آپ نے پوچھا: ’’کیا تو نے اپنا حج کر لیا ہے؟‘‘ اس نے کہا نہیں آپ نے فرمایا: ’’پہلے اپنی طرف سے حج کر پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔‘‘
تشریح : جو شخص کسی معذوری یا بڑھاپے کی وجہ سے فریضۂ حج کی ادائیگی کی استطاعت نہ رکھتا ہو لیکن حج اس پر فرض ہے تو وہ حج میں نائب بنا سکتا ہے، اور نائب کا حج ادا کرنا اس حج کروانے والے سے کافی ہوجاتا ہے۔ بشرطیکہ نائب فریضہ حج ادا کرچکا ہو۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب المناسك، باب الرجل یحج عن غیره، رقم : ۱۸۱۱۔ سنن ابن ماجة، کتاب المناسك، باب الحج عن المیت، رقم : ۲۹۰۳ قال الشیخ الالباني صحیح۔ جو شخص کسی معذوری یا بڑھاپے کی وجہ سے فریضۂ حج کی ادائیگی کی استطاعت نہ رکھتا ہو لیکن حج اس پر فرض ہے تو وہ حج میں نائب بنا سکتا ہے، اور نائب کا حج ادا کرنا اس حج کروانے والے سے کافی ہوجاتا ہے۔ بشرطیکہ نائب فریضہ حج ادا کرچکا ہو۔