معجم صغیر للطبرانی - حدیث 444

كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُجَاشِعِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ الْكَرْمَانِيُّ، حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي امْرَأَةٍ لَهَا زَوْجٌ وَلَهَا مَالٌ وَلَا يَأْذَنُ لَهَا زَوْجُهَا فِي الْحَجِّ قَالَ: ((لَيْسَ لَهَا أَنْ تَنْطَلِقَ إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا حَسَّانُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 444

حج وعمرہ کا بیان باب سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے متعلق جس کا خاوند ہو اور اس کا مال بھی ہو مگر اس کا خاوند اس کو حج کی اجازت نہ دے۔ فرمایا: ’’اس عورت کو اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر حج کے لیے نہیں جانا چاہئے۔‘‘
تشریح : (۱) مالدار عورت کے لیے لازم ہے کہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے خاوند کی اجازت لے۔ (۲) عورت کے لیے حج کے واجب ہونے کی شرط صاحب استطاعت ہونا اور خاوند کی اجازت حاصل کرنا ہے۔
تخریج : سنن کبریٰ بیهقي: ۵؍۲۲۳۔ معجم الاوسط، رقم : ۴۲۴۷۔ مجمع الزوائد: ۳؍۲۱۵ قال الهیثمي رجاله ثقات۔ (۱) مالدار عورت کے لیے لازم ہے کہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے خاوند کی اجازت لے۔ (۲) عورت کے لیے حج کے واجب ہونے کی شرط صاحب استطاعت ہونا اور خاوند کی اجازت حاصل کرنا ہے۔