معجم صغیر للطبرانی - حدیث 443

كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رِدَاءٍ أَبُو الْحَسَنِ الطَّبَرَانِيُّ، حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ الْقُومَسِيُّ، حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَيْهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لِيُبَاهِيَ مَلَائِكَتَهُ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ بِأَهْلِ عَرَفَةَ يَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي أَتَوْنِي شُعْثًا غُبْرًا " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا الْمُثَنَّى تَفَرَّدَ بِهِ أَزْهَرُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 443

حج وعمرہ کا بیان باب سیّدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ عزوجل اپنے فرشتوں پر عرفہ کی شام کو اہل عرفہ کے ساتھ فخر فرماتا ہے کہتا ہے کہ دیکھو میرے بندوں کو وہ میرے پاس آئے ہیں۔ پراگندہ حالت میں ان پر خاک پڑی ہوئی ہے اور وہ غبار آلود ہیں۔‘‘
تشریح : حجاج کا ادائیگی حج کے لیے میدانِ عرفات میں جمع ہونے کا عمل اللہ تعالیٰ کے ہاں نہایت پسندیدہ ہے اور حجاج کرام کی اطاعت وتسلیم اور پراگندگی پر اللہ تعالیٰ فرشتوں پر فخر کرتے اور انسانوں کے اس عمل کی قدر کرتے ہیں۔
تخریج : مسند احمد: ۲؍۲۲۴۔ صحیح الجامع، رقم : ۱۸۶۸۔ صحیح ترغیب وترهیب:رقم: ۱۱۵۳ قال الشیخ الالباني حسن صحیح۔ مجمع الزوائد: ۳؍۲۵۱۔ حجاج کا ادائیگی حج کے لیے میدانِ عرفات میں جمع ہونے کا عمل اللہ تعالیٰ کے ہاں نہایت پسندیدہ ہے اور حجاج کرام کی اطاعت وتسلیم اور پراگندگی پر اللہ تعالیٰ فرشتوں پر فخر کرتے اور انسانوں کے اس عمل کی قدر کرتے ہیں۔