معجم صغیر للطبرانی - حدیث 440

كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ الْقَطِيعِيُّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ الْجَزَرِيُّ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، وَمُجَاهِدٍ، وَعَطَاءٍ، عَنٍ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فِي النُّفَسَاءِ وَالْحَائِضِ تَغْتَسِلُ وَتُحْرِمُ وَتَقْضِي الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا إِلَّا الطَّوَافَ بِالْبَيْتِ حَتَّى تَطْهُرَ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ خُصَيْفٍ إِلَّا مَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ وَهُوَ لَا بَأْسَ بِهِ رَوَى عَنْهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 440

حج وعمرہ کا بیان باب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی علیہ السلام نے حیض ونفاس والی عورت کے متعلق فرمایا: ’’وہ غسل کرے اور احرام باندھ لے اور بیت اللہ کے طواف کے علاوہ تمام مناسک حج ادا کرے پھر جب پاک ہو تو یہ طواف بھی کر لے۔‘‘
تشریح : حیض ونفاس میں مبتلا عورت احرام سے قبل غسل کرکے احرام باندھ لے۔ پھر وہ طواف کے سوا باقی تمام مناسک ادا کرے گی۔ البتہ حیض ونفاس سے فارغ ہونے کے بعد طواف ان کے لیے مشروع ہوگا۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب المناسك، باب الحائض تهل بالحل، رقم : ۱۷۴۴۔ سنن ترمذي، کتاب الصوم، باب ما تقضی الحائض، رقم : ۹۴۵ قال الشیخ الالباني صحیح۔ حیض ونفاس میں مبتلا عورت احرام سے قبل غسل کرکے احرام باندھ لے۔ پھر وہ طواف کے سوا باقی تمام مناسک ادا کرے گی۔ البتہ حیض ونفاس سے فارغ ہونے کے بعد طواف ان کے لیے مشروع ہوگا۔