معجم صغیر للطبرانی - حدیث 44

كِتَابُ الإِيمَانِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ حَازِمٍ أَبُو الْجَهْمِ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ بِنْتِ شُرَحْبِيلَ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ الْمُنْذِرِ بْنِ مَالِكٍ الْعَبْدِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ هَيْبَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُولَ الْحَقَّ إِذَا رَآهُ أَوْ سَمِعَهُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ التَّيْمِيِّ إِلَّا عِيسَى

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 44

ایمان کا بیان باب سیّدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تمہیں دیکھ یا سن لینے کے بعد حق کہنے سے لوگوں کا ڈر منع نہ کرے۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں کلمہ حق کہنے کی ترغیب ہے اور جو حق بات سنی ہے، دیکھی ہے یا پائی ہے اسے بے خوف وخطر بیان کرنے کی تاکید کا بیان ہے۔ (۲) لوگوں کے خوف، حکمرانوں کے ڈر کی وجہ سے حق بات کہنے سے انکار کرنا ناجائز ہے اور کلمہ حق کہنا افضل جہاد ہے۔
تخریج : سنن ابن ماجة، کتاب الفتن، باب الامر بالمعروف، رقم : ۴۰۰۷ قال الشیخ الالباني صحیح۔ (۱) اس حدیث میں کلمہ حق کہنے کی ترغیب ہے اور جو حق بات سنی ہے، دیکھی ہے یا پائی ہے اسے بے خوف وخطر بیان کرنے کی تاکید کا بیان ہے۔ (۲) لوگوں کے خوف، حکمرانوں کے ڈر کی وجہ سے حق بات کہنے سے انکار کرنا ناجائز ہے اور کلمہ حق کہنا افضل جہاد ہے۔