معجم صغیر للطبرانی - حدیث 439

كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَلَامَةَ الدَّهَّانُ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الصَّيْرَفِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: ((قَرَنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ وَطَافَ لَهُمَا طَوَافًا وَاحِدًا)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 439

حج وعمرہ کا بیان باب سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرہ کو ملا کر کیا اور ان دونوں کا ایک ہی طواف کیا۔‘‘
تشریح : (۱) حج قران: (حج اور عمرہ کا اکٹھا احرام باندھنا اور قربانی کاجانور ساتھ لے جانا) حج کی افضل قسم ہے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج قران ادا کیا تھا۔ (۲) حج قران میں عمرہ اور حج کے لیے ایک مرتبہ طواف قدوم کرنا مشروع ہے جبکہ حج تمتع کرنے والا عمرہ اور حج کے لیے علیحدہ علیحدہ طواف کرے گا۔
تخریج : سنن ترمذي، کتاب الصوم، باب السعی بین الصفا، رقم : ۸۶۴۔ سنن ابن ماجة، کتاب المناسك باب طواف القارن، رقم : ۲۹۷۴ قال الشیخ الالباني صحیح۔ (۱) حج قران: (حج اور عمرہ کا اکٹھا احرام باندھنا اور قربانی کاجانور ساتھ لے جانا) حج کی افضل قسم ہے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج قران ادا کیا تھا۔ (۲) حج قران میں عمرہ اور حج کے لیے ایک مرتبہ طواف قدوم کرنا مشروع ہے جبکہ حج تمتع کرنے والا عمرہ اور حج کے لیے علیحدہ علیحدہ طواف کرے گا۔