معجم صغیر للطبرانی - حدیث 436

كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّافُ التُّسْتَرِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ الطَّائِيِّ قَالَ: " أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْمَوْقِفِ بِجَمْعٍ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَقْبَلْتُ مِنْ جَبَلِ طَيِّئٍ فَأَكْلَلْتُ نَفْسِي وَأَتْعَبْتُ رَاحِلَتِي فَوَاللَّهِ مَا تَرَكْتُ حَبْلًا إِلَّا وَقَدْ وَقَفْتُ عَلَيْهِ فَهَلْ لِي مِنْ حَجٍّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ صَلَّى مَعَنَا هَذِهِ الصَّلَاةَ وَقَدْ أَتَى عَرَفَةَ لَيْلًا أَوْ نَهَارًا فَقَدْ قَضَى تَفَثَهُ وَتَمَّ حَجَّهُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ صَدَقَةَ إِلَّا ابْنُ بَزِيعٍ وَقَوْلُهُ حَبْلًا الْحَبْلُ هُوَ الْجَبَلُ الصَّغِيرُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 436

حج وعمرہ کا بیان باب سیّدنا عروہ بن مضرس طائی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا آپ مزدلفہ میں (ٹھہرنے کی جگہ) پر تھے میں ے کہا یارسول اللہ میں طی کے پہاڑ سے آیا میں نے اپنی جان کو اور اپنی سواری کو بھی تھکا کر ماندہ کردیا میں نے کوئی چھوٹا پہاڑ نہیں دیکھا مگر اس میں ٹھہرا تو کیا میرا حج ہوگیا؟ آپ نے فرمایا: ’’جس نے یہ نماز ہمارے ساتھ پڑھ لی اور وہ رات یا دن کے کسی حصے میں وہاں ٹھہر گیا تو اس کی محنت پوری ہوئی اور اس کا حج پور اہوا۔‘‘
تشریح : (۱) امام خطابی بیان کرتے ہیں اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ یوم عرفہ (نو ذوالحجہ) کے زوال آفتاب سے لے کر دس ذوالحجہ کی طلوع فجر تک جو شخص عرفات میں وقوف کرلے اس کا حج مکمل ہوجاتا ہے۔ (عون المعبود: ۴؍۳۳۷) (۲) یہ حدیث دلیل ہے کہ عرفہ میں وقوف کرنا تکمیل حج کی شرط ہے۔
تخریج : سنن نسائي، کتاب مناسك الحج باب فیمن لم یدرك صلاة الصبح، رقم : ۳۰۴۱ قال الشیخ الالباني صحیح۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۳۰۱۶۔ معجم الاوسط، رقم : ۳۰۲۴۔ (۱) امام خطابی بیان کرتے ہیں اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ یوم عرفہ (نو ذوالحجہ) کے زوال آفتاب سے لے کر دس ذوالحجہ کی طلوع فجر تک جو شخص عرفات میں وقوف کرلے اس کا حج مکمل ہوجاتا ہے۔ (عون المعبود: ۴؍۳۳۷) (۲) یہ حدیث دلیل ہے کہ عرفہ میں وقوف کرنا تکمیل حج کی شرط ہے۔