معجم صغیر للطبرانی - حدیث 435

كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَيُّوبَ الطَّبَرِيُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكَرْخِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زَبَالَةَ الْمَخْزُومِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنْ تَلْبِيَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ: ((لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَجْلَانَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 435

حج وعمرہ کا بیان باب سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تلبیہ یوں تھا: ’’ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ۔‘‘....’’حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں میں حاضر ہوں بے شک تعریف اور نعمت تیرے لیے ہے اور بادشاہی میں بھی تیرا کوئی شریک نہیں۔‘‘
تشریح : (۱) دورانِ حج وعمرہ اور احرام باندھتے وقت ان کلمات سے تلبیہ کہنا جائز ہے۔ (۲) تلبیہ میں خود ساختہ کلمات کے بجائے مسنون کلمات کو وظیفہ بنانا مستحب فعل ہے۔ (۳) مزید دیکھئے فوائد حدیث نمبر ۱۳۴۔
تخریج : تقدم تخریجه: ۱۳۴۔ (۱) دورانِ حج وعمرہ اور احرام باندھتے وقت ان کلمات سے تلبیہ کہنا جائز ہے۔ (۲) تلبیہ میں خود ساختہ کلمات کے بجائے مسنون کلمات کو وظیفہ بنانا مستحب فعل ہے۔ (۳) مزید دیکھئے فوائد حدیث نمبر ۱۳۴۔