معجم صغیر للطبرانی - حدیث 433

كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْبَصْرِيُّ الْقَاضِي، بِطَبَرِيَةَ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، أَنْبَأَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَعْنٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَدِمَ مَكَّةَ طَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا ثُمَّ خَرَجَ مِنْ بَابِ الصَّفَا فَارْتَقَى الصَّفَا فَقَالَ: ((نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ)) ثُمَّ قَرَأَ: ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ﴾ [البقرة: 158] لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مَعْنٍ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ نَصْرٍ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُهُ نَصْرٌ وَلَمْ نَكْتُبْهُ إِلَّا عَنْ هَذَا الشَّيْخِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 433

حج وعمرہ کا بیان باب سیّدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں آئے تو بیت اللہ شریف کا طواف سات مرتبہ کیا۔ پھر باب صفا سے نکل کر صفا پہاڑی پر چڑھے اور کہا ’’ہم وہاں سے شروع کرتے ہیں جہاں سے اللہ نے شروع کیا پھر یہ آیت پڑھی: ﴿اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَائِرِ اللّٰهِ﴾ (البقرة:۱۵۸) بے شک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔‘‘
تشریح : (۱) حدیث میں مناسک حج بیان ہوتے ہیں ان میں ایک یہ ہے کہ صفا مروہ کی سعی میں صفا پہاڑی سے آغاز کرنا شرط ہے۔ ( شرح النووي: ۴؍۳۱۲) (۲) لفظ واؤ مطلق جمع کے لیے مستعمل ہے۔ لیکن اس آیت میں واؤ ترتیب کے لیے ہے۔
تخریج : مسلم، کتاب الحج، باب ما یلزم من احرم بالحج، رقم : ۱۲۳۴۔ سنن نسائي، رقم: ۲۹۶۰۔ مسند احمد: ۲؍۱۵۔ (۱) حدیث میں مناسک حج بیان ہوتے ہیں ان میں ایک یہ ہے کہ صفا مروہ کی سعی میں صفا پہاڑی سے آغاز کرنا شرط ہے۔ ( شرح النووي: ۴؍۳۱۲) (۲) لفظ واؤ مطلق جمع کے لیے مستعمل ہے۔ لیکن اس آیت میں واؤ ترتیب کے لیے ہے۔