معجم صغیر للطبرانی - حدیث 424

كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْبَرَبْهَارِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ وَأَوْسَ بْنَ الْحَدَثَانِ فِي أَيَّامِ التَّشْرِيقِ فَنَادَى ((أَنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُؤْمِنَةٌ، وَأَيَّامُ مِنًى أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ)) لَا يُرْوَى عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 424

حج وعمرہ کا بیان باب سیّدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اور اوس بن حدثان کو تشریق کے دنوں میں بھیجا تو انہوں نے بلند آواز سے پکار کر کہا جنت میں مؤمن جان کے علاوہ اور کوئی نہیں جاسکتا اور منیٰ کے دن کھانے پینے کے دن ہیں۔‘‘
تشریح : (۱) جنت میں داخلے کے لیے ایمان ضروری ہے۔ (۲) جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان ہو گا وہ جنت سے محروم نہ ہو گا۔ (۳) ایام تشریق میں روزہ رکھنا حرام ہے کیونکہ یہ دن کھانے پینے کے ہیں۔
تخریج : مسلم، کتاب الصیام، باب تحریم صوم ایام التشریق، رقم : ۱۱۴۲۔ معجم الاوسط، رقم : ۱۸۰۴۔ سنن کبریٰ بیهقي، رقم : ۸۰۴۰۔ (۱) جنت میں داخلے کے لیے ایمان ضروری ہے۔ (۲) جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان ہو گا وہ جنت سے محروم نہ ہو گا۔ (۳) ایام تشریق میں روزہ رکھنا حرام ہے کیونکہ یہ دن کھانے پینے کے ہیں۔