معجم صغیر للطبرانی - حدیث 423

كِتَابُ اللُّقَطَةِ بَابٌ وَبِإِسْنَادِهِ عَنِ الْجَارُودِ أَبِي الْمُنْذِرِ الْعَبْدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا وَجَدْتَ الضَّالَّةَ فَلَا تُغَيِّبْ وَلَا تَكْتُمْ؛ فَإِنْ عُرِفَتْ فَأَدِّهَا وَإِلَّا فَهُوَ مَالُ اللَّهِ يُؤْتِيهُ مَنْ يَشَاءُ)) لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ هِلَالِ بْنِ حِقٍّ قَاضِي الْبَصْرَةِ إِلَّا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، تَفَرَّدَ بِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَيْمُونٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 423

گری ہوئی چیز کا بیان باب سیّدنا جارود ابو لمنذر القندی کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم کو کوئی گمی ہوئی چیز ملے تو اس کو غائب نہ کرو اور نہ چھپاؤ اگر وہ پہچان لی جائے تو وہ اس کے مالک کو ادا کر دو ورنہ وہ اللہ کا مال جس کو چاہتا ہے دے دیتا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) لقطہ (گم شدہ چیز) کو چھپانا اور اعلان کیے بغیر اسے ملکیت بنانا حرام ہے اور اس کا انجام جہنم کی آگ ہے۔ (۲) گمشدہ چیز کا ایک سال متواتر اعلان کرانا لازم ہے پھر اگر اس کا مالک نہ ملے تو اسے ذاتی تصرف میں لانا جائز ہے۔ پھر اگر زندگی میں کسی وقت اس چیز کا مالک آئے تو اسے اتنی مالیت کی چیز لوٹانا لازم ہے۔
تخریج : مسند احمد: ۵؍۸۰ قال شعیب الارناؤط اسناده حسن۔ طبراني کبیر: ۲؍۲۶۷، رقم: ۲۱۲۲۔ (۱) لقطہ (گم شدہ چیز) کو چھپانا اور اعلان کیے بغیر اسے ملکیت بنانا حرام ہے اور اس کا انجام جہنم کی آگ ہے۔ (۲) گمشدہ چیز کا ایک سال متواتر اعلان کرانا لازم ہے پھر اگر اس کا مالک نہ ملے تو اسے ذاتی تصرف میں لانا جائز ہے۔ پھر اگر زندگی میں کسی وقت اس چیز کا مالک آئے تو اسے اتنی مالیت کی چیز لوٹانا لازم ہے۔