معجم صغیر للطبرانی - حدیث 422

كِتَابُ اللُّقَطَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ السُّلَمِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَيْمُونٍ الْعَتَكِيُّ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِلَالِ بْنِ حِقٍّ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ عَنْ أَخِيهِ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ الْجَذَمِيِّ، عَنِ الْجَارُودِ الْعَبْدِيِّ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَفِي الظَّهْرِ قِلَّةٌ فَتَذَاكَرْنَا مَا يَكْفِينَا مِنَ الظَّهْرِ فَقُلْتُ: ذَوْدٌ نَأْتِي عَلَيْهِنَّ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ فَنَسْتَمْتِعُ بِظُهُورِهِنَّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((ضَالَّةُ الْمُسْلِمِ حَرَقُ النَّارِ))

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 422

گری ہوئی چیز کا بیان باب سیّدنا جارود عبدی کہتے ہیں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور سواریاں کم تھیں تو ہم نے ذکر کیا جو ہمیں سواریاں سے کافی ہوں تو میں نے کہا رات کو اونٹوں کے پاس چلے جائیں پھر ان سے سواری کا فائدہ اٹھالیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مسلمان کی گم شدہ چیز جہنم کی آگ ہے۔‘‘
تشریح : (۱) جانوروں پر سواری درست ہے۔ (۲) مسلمانوں کی گمشدہ چیزوں کو لینے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ مزید دیکھئے اگلی حدیث:۔
تخریج : مسند احمد: ۵؍۸۰ قال شعیب الارناؤط اسناده حسن۔ مجمع الزوائد: ۴؍۱۶۷۔ معجم طبراني کبیر: ۲؍۲۹۸، رقم: ۲۱۲۲۔ (۱) جانوروں پر سواری درست ہے۔ (۲) مسلمانوں کی گمشدہ چیزوں کو لینے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ مزید دیکھئے اگلی حدیث:۔