معجم صغیر للطبرانی - حدیث 419

كِتَابُ الزَّكَوٰةِ بَابٌ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى الْقَزَّازُ، حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((قَدْ عَفَوْتُ عَنْ صَدَقَةِ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ الْمِائَتَيْنِ زَكَاةٌ)) لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ مَعْنُ بْنُ عِيسَى

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 419

زكوٰۃ کا بیان باب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں نے گھوڑوں اور غلاموں کی زکوٰۃ کو معاف کر دیا اور دو سو درہم سے کم میں کوئی زکوٰۃ نہیں۔‘‘
تشریح : (۱) اگر گھوڑے اور غلام اپنی ضروریات کے لیے ہیں تو ان پر زکوٰۃ نہیں اگر تجارت کی غرض سے رکھے ہوں تو ان پر مالِ تجارت ہونے کی وجہ سے زکوٰۃ ہے۔ (۲) اسی طرح اگر درہم دو سو سے کم ہوں تو ان پر بھی زکوٰۃ نہیں ہے۔
تخریج : مجمع الزوائد: ۳؍۶۹ اسناده صحيح ۔ (۱) اگر گھوڑے اور غلام اپنی ضروریات کے لیے ہیں تو ان پر زکوٰۃ نہیں اگر تجارت کی غرض سے رکھے ہوں تو ان پر مالِ تجارت ہونے کی وجہ سے زکوٰۃ ہے۔ (۲) اسی طرح اگر درہم دو سو سے کم ہوں تو ان پر بھی زکوٰۃ نہیں ہے۔