معجم صغیر للطبرانی - حدیث 417

كِتَابُ الزَّكَوٰةِ بَابٌ وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((صَدَقَةُ السِّرِّ تُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ))

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 417

زكوٰۃ کا بیان باب نیز سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا وہ فرما رہے تھے کہ پوشیدہ صدقہ اللہ کا غصہ بجھا دیتا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) شریعت نے صدقہ و خیرات کی بہت زیادہ اہمیت رکھی ہے۔ (۲) اگر صدقہ کرنے والا مخفی رضائے الٰہی کے حصول کے لیے صدقہ و خیرات کرے تو اس کا یہ عمل جہاں رضائے الٰہی کا باعث ہو گا وہیں وہ غضب الٰہی کو ٹھنڈ ا کرنے کا موجب ہو گا۔
تخریج : صحیح ترغیب وترهیب، رقم :۸۸۸ قال الشیخ الالباني حسن لغیره۔ سلسلة صحیحة، رقم : ۱۹۰۸۔ معجم الاوسط، رقم : ۹۴۳۔ (۱) شریعت نے صدقہ و خیرات کی بہت زیادہ اہمیت رکھی ہے۔ (۲) اگر صدقہ کرنے والا مخفی رضائے الٰہی کے حصول کے لیے صدقہ و خیرات کرے تو اس کا یہ عمل جہاں رضائے الٰہی کا باعث ہو گا وہیں وہ غضب الٰہی کو ٹھنڈ ا کرنے کا موجب ہو گا۔